Contacts
Info
ہمارے سینیئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں کے انگلیاں سیاسی نبض پر ہمیشہ رہتی ہیں۔ ان کی جانب سے حالات و واقعات پر تبصرے اور تجزیے۔
سیاسی کروٹیں
سیاسی کروٹیں
18 SEP 2024 · حکومتی اتحاد کی جانب سے چھبیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ غیر سرکاری طور پر تو منظر عام پر آ چکا ہے، اکثر مندرجات کی توثیق حکومتی وزرا کے اظہار خیال سے بھی ہوگئی ہے لیکن ابہام ابھی بھی موجود ہے کہ مشاورت کے بعد جو مسودہ آئے گا وہ کیسا ہو گا۔ لیکن دستیاب معلومات کی بنیاد پر انڈپینڈنٹ اردو کے محمد اشتیاق اور ہارون رشید اہم نکات اس پوڈکاسٹ میں بتانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
8 AUG 2024 · ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکمرانوں کے کمخواب کے بستروں پہ جوتوں سمیت لیٹ کر مظاہرین نجانے کتنے جنموں کی تھکن اتار رہے ہیں لیکن کیا ہماری اشرافیہ کے محلوں کے مکین بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں؟
27 JUN 2024 · پی سی او کا حلف نہ لینا اور آئین سے جڑے رہنا، آئینی تقاضا ہے۔ کوئی جج یہ تقاضے پورے کرتا ہے تو وہ اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔ یہ یقیناً ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس کا عظمت سے کیا تعلق؟ عظمت قابل بحث معاملہ ہے۔
7 MAY 2024 · پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف کی منگل کو ہونے والی پریس کانفرنس کا محور نو مئی 2023 کو عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق فوج کا موقف ہی رہا۔ ترجمان کی پریس کانفرنس پر نو مئی میں ملوث افراد اور ملک کی سلامتی سے متعلق چیلنجر پر کیا کہا گیا اس بارے ہلکا پھلکا تبصرہ ہارون رشید اور محمد اشتیاق کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں۔
3 MAY 2024 · اپنی کامیابی کا ڈنکا بھی بجانا ہو تو بڑے سائز کے منہ والی فوٹو نہیں لگائی جاتی، پرفارمنس دکھا دی جاتی ہے، باقی نیت کا فیصلہ اوپر والا اور کارکردگی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں۔
2 APR 2024 · امریکی حکام نے گذشتہ دنوں ایک بیان میں بڑے واضح انداز میں کہا کہ وہ پاکستان کو ایران کے ساتھ قدرتی گیس کی پائپ لائن کے منصوبے کی اجازت نہیں دے گا، تو ایسے میں پاکستان کی توانائی آپشن کیا ہیں؟ سنیئے منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں ماہرین کی زبانی
25 MAR 2024 · افغان طالبان کے سپریم رہنما ملا ہبت اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف ان کی جنگ ختم نہیں ہوئی اور ان کی تحریک کا مقصد نفاذ شریعت ہے۔ افغانستان کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو آر ٹی اے پر اتوار کو چلائے جانے والے صوتی بیان کو بہت جلد ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ سنیے مزید احوال ہارون رشید کے اس پوڈکاسٹ میں۔
7 MAR 2024 · جب 2011 میں صدر نے یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تو میں اس قانونی ٹیم کا حصہ تھا جو صدارتی ریفرنس کو دیکھنے کے لیے وفاقی حکومت نے بنائی تھی۔
29 FEB 2024 · پاکستان میں منتخب ہونے والے نئے اراکین اسمبلی نے جمعرات 29 فروری 2024 کو حلف اٹھا لیا ہے۔ جہاں تجربہ کار سیاستدان ملک کی 16 ویں قومی اسمبلی کا حصہ ہیں وہیں اس مرتبہ بہت سے نئے چہرے اور نوجوان بھی ایوان میں شامل ہیں۔ ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا تو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین نے احتجاج شروع کر دیا جس سے یوں لگتا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں وہ خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس بارے میں سنیئے محمد اشتیاق اور ہارون رشید کا تجزیہ۔
9 FEB 2024 · اب دعا ہے کہ وہ صبر رنگ لائے اور عوام کو بااختیار خود مختار اور پانچ سالہ ٹرم مکمل کرنے والی جمہوری حکومت مل سکے۔
ہمارے سینیئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں کے انگلیاں سیاسی نبض پر ہمیشہ رہتی ہیں۔ ان کی جانب سے حالات و واقعات پر تبصرے اور تجزیے۔
Information
Author | Independent Urdu |
Organization | Independent Urdu |
Categories | News Commentary |
Website | www.spreaker.com |
- |
Copyright 2024 - Spreaker Inc. an iHeartMedia Company